Beiman
221 views • 1 days ago
#अल्लाहु अकबर #Deen ki Baten #💖💖islamic post💖💖 #خلاصۃ دین کورس #🕋Quran Aur Hadees ( قرآن اور حدیث ) 🕋
"قران کریم کا تعارف اور ہماری ذمہ داری"
سلسلہ۔۔ پوسٹ 5
فضائلِ قرآن۔۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’قرآن کا ماہر جس کو خوب یاد ہو، خوب پڑھتا ہو، اُس کا حشر فرشتوں کے ساتھ قیامت کے دن ہوگا۔‘‘ (بخاری)
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ قیامت کے دن صاحبِ قرآن سے کہا جائے گا۔۔ کہ قرآن پڑھتا جا اور جنت کے درجوں پر چڑھتا جا اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ، جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرتا تھا، پس تیرا مرتبہ وہی ہے جہاں آخری آیت پر پہنچے (مسلم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جو شخص قرآن پڑھے اور اس پر عمل کرے اس کے والدین کو قیامت کے دن ایک تاج پہنایا جائے گا، جس کی روشنی سورج کی روشنی سے بھی زیادہ ہوگی۔۔۔ اگر وہ آفتاب تمہارے گھروں میں ہو تو کیا گمان ہے تمہارا اُس شخص کے بارے میں جو خود اس پر عمل پیرا ہو؟!۔‘‘ (ابوداود)
جاری ہے۔۔۔
👆🏻 پیغام کو عام کیجئے۔
ان شاء اللہ تعالی یہ عمل آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔۔۔
شکریہ ❣️جزاک اللہ خیرا 🌹
8 likes
16 shares